ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذہب اور عقائد کی بنیاد پر تشدد شدید قابل مذمت عمل ہے، مریم نواز

مذہب اور عقائد کی بنیاد پر تشدد شدید قابل مذمت عمل ہے، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  :  مذہب اور عقائد کی بنیاد پر تشدد شدید قابل مذمت عمل ہے۔  یہ بات پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  مذہب کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بننے والوں  کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہی۔

مریم نواز نے کہا  کہ دنیا میں  ایسا کوئی مذہب نہیں ہوگا جو مختلف عقائد ماننے والوں پر تشدد کی اجازت دیتا ہوگا ۔ پاکستان ہر مذہب اور عقیدے کے ماننے والوں کو برابر کا احترام دیتا ہے۔ پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں سفید رنگ مختلف مذاہب کی نمائندگی ہے، سب پاکستانی ہیں، کوئی تفریق نہیں ۔ اقلیتوں پر اٹھنے والے ہاتھوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاتا ہے ۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے ، اپنے مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تعصب یا تشدد کو روکنا ہوگا۔ معاشرے میں محبت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیں ۔مذہبی تفریق اور نفرت کو ہوا دینے کی کوشش کرنے والوں کو شکست دینا ہوگی ۔

 انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا جاتا ہے، بڑھتا ہوا اسلامو فوبیا اسکی مثال ہے ۔ دہائیوں سے کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر عقائد کی بنیاد پر تشدد کیا جا رہا ہے ۔

مریم نواز نے اپیل کی کہ تشدد اور تعصب کے خلاف کھڑے ہوں, پُرامن اور محفوظ معاشرے کے لیے کردار ادا کریں۔