عرفان ملک :بانی پی ٹی آئی پر 9مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے کی تفتیش اخراجات کی مد میں حکومت پر بوجھ بن گئی
جناح ہاؤس حملے کی تفتیش میں ابتک 60 لاکھ سے زائدکا کاغذ استعمال ہو گیا۔ملزمان کی گرفتاریوں ،حراست میں رکھنے پر بھی 50لاکھ سے زائد اخراجات ہوئے۔جناح ہاؤس حملے کی تفتیش میں جیو فینسنگ ،ڈیجیٹل شواہد کے اخراجات الگ آئے۔حملے میں 400افراد جناح ہاؤس میں داخل ہوئے،1800سے زائد باہر جمع ہوئے۔گرفتار تمام افراد کیخلاف شواہد یو ایس بی میں ریکارڈ کر کے عدالت میں جمع کروائے گئے۔یو ایس بیز کی مد میں تقریبا 5لاکھ روپے کے اخراجات آئے ،
مقدمے کی تفتیش تاحال جاری ہے ،نامعلوم 1800افراد کی تاحال شناخت نہ ہو پائی ہے ۔