لاہور میں سموگ کا سبب بنے والے کل 55ٹریفک پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ،کمشنر لاہور

22 Aug, 2024 | 02:34 PM

بسام سلطان : کمشنر کی زیر صدارت ”سموگ کی اہم وجہ ٹریفک اژدہام “ سٹریٹیجی پراجلاس ہوا۔ سیکرٹری ماحولیات پنجاب راجہ جہانگیر انور ،ڈی سی سید موسی رضا  نے شرکت کی ۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق،ڈی جی ماحولیات پنجاب ،ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف،سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ 
سی ایم روڈ میپ ٹیم کے شناخت کردہ ہاٹ سپاٹس و ٹریفک رکاوٹ پوائنٹس کا جائزہ لیا گیا ۔ ٹیم نے سیف سٹی کیساتھ ملکروسطی شہر میں بڑے 10ٹریفک اژدہام پوائنٹس شناخت کیے۔

کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ لاہور میں سموگ کا سبب بنے والے کل 55ٹریفک پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ،سموگ کی متعدد وجوہات ہیں،ٹریفک اژدہام اہم ترین وجوہات میں سے ہےکمشنر نے اہم 10ہاٹ سپاٹس پر سموگ وجوہات کے خاتمے کیلئے محکموں کو ٹاسک دے دیا۔انسداد سموگ کیلئے 10پوائنٹس پر کام شروع کریں،
کمشنر لاہور  نے ہدایت کی کہ مزید اپ ڈیٹڈ ڈیٹا سے مزید سمارٹ ورکنگ ہوگی،ایئر کوالٹی تجزیہ کیلئے 2 پیک ڈیز اور 1 ویک ڈیز پر ڈیٹا لے کر کام کیا جائے ۔

مزیدخبریں