ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کی بھاری نفری نے شیر افضل مروت کو تھانہ گولڑہ منتقل کر دیا، پولیس نے ترنول پہنچنے پر شیر افضل مروت کو گرفتار کیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا ہے، شیر افضل مروت سے پوچھ گچھ کی گئی اور انتشار نہ پھیلانے کی یقین دہانی کے بعد رہا کیا گیا۔
یاد رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا تھا تاہم لاہور میں تحریک انصاف کے کارکن اسلام آباد روانگی کے لیے ٹھوکر پر جمع ہونا شروع ہوئے تو پولیس لاہور سے کارکنوں کو اسلام آباد جانے سے روکنے کے لیے ٹھوکر پر جمع ہوگئی۔
پولیس نے لاہور کی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ سمیت 2 خواتین اور ڈائیور کو حراست میں لے لیا تھا۔
پی ٹی آئی کے ممکنہ جلسے کے پیش نظر انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے مین جی ٹی روڈ پرکنٹینرز بھی رکھ دیےگئے۔ سڑک کے دونوں اطراف کنٹینرز رکھنے سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ممکنہ جلسے کے پیش نظر جلسہ گاہ کو بھی کھود دیا گیا تھا۔