لاہور ہائیکورٹ کا مونس الہٰی سمیت 6اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ،پاسپورٹ بلاک کرنےکا حکم

22 Aug, 2024 | 01:10 PM

Ansa Awais

سٹی42 : ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیشرفت، عدالت نےمونس الہٰی سمیت 6اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ،پاسپورٹ بلاک کرنےکا حکم دیدیا۔
عدالت نے 6اشتہاری ملزمان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم دیا۔ عدالت نےمونس الہٰی ، فراست علی چٹھہ ،امتیاز علی شاہ کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔
ملزمان عامر سہیل ،عامر فیاض کا  نام بھی پی سی ایل میں شامل کرنیکا حکم دیا گیا۔
 عدالت نےمونس الہٰی ،صغیم عباس کی جائیدادیں ،بینک اکاونٹس منجمد کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔قصور میں مونس الہٰی کی 26 کینال سے زائد اراضی جبکہ مونس الہٰی کے نام پر گلبرگ میں ایک پلاٹ اور ایک گھر بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا۔
 عدالت نے آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹس طلب کرلی،  بعد ازاں جج سپیشل سینٹرل عدالت تنویر احمد شیخ نے سماعت 19ستمبر تک ملتوی کر دی۔
 

مزیدخبریں