قیصر کھوکھر : محکمہ ٹرانسپورٹ نے محکمہ قانون کو سڑکوں اور ہائی وے پر اضافی لوڈ رکھنے پر جرمانے بڑھانے کا بل ارسال کر دیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے سڑکوں پر لوڈ ایکسل کے جرمانے بڑھانے کا بل محکمہ قانون کو ارسال کر دیا ہے سڑکوں کو بڑی گاڑیوں کا اضافی لوڈ رکھنے پر اب بھاری جرمانے ہونگے۔منظور شدہ لوڈ سے دس فی صد اضافی لوڈ بڑی گاڑی پر رکھنے پر دو ہزار روپے جرمانہ ہوگا گیارہ سے تیس فی صد اضافی لوڈ رکھنے پر پانچ ہزار روپے جرمانہ ہوگا تیس فی صد اضافی لوڈ بڑی گاڑیوں پر رکھنے پر سات ہزار جرمانہ ہوگا۔