شاہین عتیق،عرفان ملک: سیشن عدالت میں خاتون سے زیادتی کا ملزم فرارہوگیا, ملزم کی تلاش کیلئے سیشن کورٹ کے دروازے بند کر دئیےگئے.
پولیس اہلکار کے مطابق ملزم ہتھکڑی سے ہاتھ نکلوا کر بھاگا، ملزم کو عدالت میں پیشی کے بعد واپس لے کر جا رہے تھے۔
بعدازاں بابا گراؤنڈ گیٹ کےقریب سیشن کورٹ سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی پر تعینات افسران نے ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقامی پولیس مزید قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔
احسان کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج ہے۔عدالت نے ملزم کے خلاف مقدمے میں سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر رکھی ہے