ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روڈ ڈکیتی کی وارداتیں روکنے کیلئےمریم نواز کا پنجاب پولیس کو بڑا ٹاسک

روڈ ڈکیتی کی وارداتیں روکنے کیلئےمریم نواز کا پنجاب پولیس کو بڑا ٹاسک
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پولیس کو روڈ ڈکیتی کی وارداتیں فوری طورپر روکنے کا ٹاسک دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں پولیس افسران کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، پولیس افسروں کی کارکردگی جانچنے کیلئے مقررہ اشارئیے(کے پی آئی) کا جائزہ بھی لیا گیا، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سڑکوں پر محفوظ سفر کیلئے اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا، انہوں نے کہا ہر ضلع میں کرائم کی شرح کو ہرصورت نیچے لایا جائے، پنجاب کے ہر علاقے میں ہاٹ سپاٹ ایریاز ختم کرنے کیلئے ایکشن شروع کیا جائے، تاجر اور دکانداروں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ڈکیتی کی وارداتوں کا سدباب کیا جائے۔

مریم نوازشریف  نے کہا چھوٹے بڑے شہروں کے روڈز پر ڈکیتی اوردیگر جرائم قطعاً قابل قبول نہیں، پنجاب کی ہر سڑک، گلی محلے کو محفوظ بنانا ہو گا، کسی میں جرم کرنے کی ہمت نہ ہو۔ کسی روڈ پر ڈکیتی اورجرائم کی صورت میں متعلقہ پولیس افسران ذمہ دار ہوں گے۔ عورتیں اوربچے ریڈ لائن ہیں، ان کے خلاف جرائم کو ہر صورت روکا جائے۔


 

 

 

Ansa Awais

Content Writer