ملک اشرف : انٹرنیٹ سروس کیلئے فائر وال لگانے اور ویب مینجمنٹ سسٹم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، وفاق ، وزارت آئی ٹی ، پی ٹی اے ، ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ۔
جوڈیشنل ایکٹوزم پینل کی جانب سے ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔درخواست میں انٹرنیٹ سروس پر فائر وال لگانے کے اقدام پر اعتراض لگائے گئے ۔ موقف اختیار کیا گیا کہ فائر وال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں میں متعلقہ حکام کو چٹھیاں لکھیں لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ عوامی مفاد کا معاملہ پر پارلیمان میں بحث ہونی چاہئے۔ وفاقی کابینہ سے کوئی منظوری نہیں لی گئیں۔ استدعا کی گئی کہ عدالت فائر وال اور ویب مینجمنٹ سسٹم لگانے کے اقدام کو غیر آئینی قرار دے۔
انٹرنیٹ سروس کیلئے فائر وال لگانے اور ویب مینجمنٹ سسٹم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا
22 Aug, 2024 | 12:02 PM