‏پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

22 Aug, 2024 | 11:53 AM

Ansa Awais

ملک اشرف : پنجاب حکومت کے دفعہ 144 کے نفاذ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

سیاسی جماعتوں کے جلسے روکنے کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ نہیں کیا جاسکتا ۔متفرق درخواست میں دفعہ 144 کے نفاذ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنا یا گیا۔شہری ملک نجی اللہ نے موقف اختیار کیا کہ ہوم سیکرٹری پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے جلسے روکنے کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا ۔ سیاسی جماعتوں کے اجتماعات پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ۔موجودہ حالات میں دفعہ 144 کا نفاذ آئین کے آرٹیکل 9, 14, 15 ،16 اور 17 کی خلاف ورزی ہے.

 

مزیدخبریں