ماحولیاتی قوانین کی بار بار خلاف ورزی؛ 209 اینٹوں کے بھٹے مسمار، بھاری جرمانے

22 Aug, 2024 | 11:49 AM

Ansa Awais

سٹی42 : ادارہ ماحولیات پنجاب نےقانون پرعمل نہ کرنے والے بھٹوں کے خلاف سخت ایکشن لے لیا۔ لاہور سمیت پنجاب میں 209 اینٹوں کے بھٹوں کومسمار اور945 کو سیل کر دیا گیا۔زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عمل نہ کرنے پر 30 ہزار566 بھٹوں کو جرمانے کئےگئے۔

 سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایات پر بھٹوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ لاہور ، قصور، شیخوپورہ اور فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں 209 اینٹوں کے بھٹوں کومسمار کر دیا گیا- 160 اینٹوں کے بھٹوں کو پانی سے بھر دیا گیا۔زگ زیگ ٹیکنالوجی طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر 30 ہزار566 بھٹوں پر 8 کروڑ سے زائد جرمانے کئے گئے۔ ترجمان کےمطابق زگ زیگ طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر 1070 ایف آئی آرز درج جبکہ 945 بھٹوں کوسیل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں