محکمہ داخلہ پنجاب کا پتنگ بازوں کے گرد شکنجہ سخت

22 Aug, 2024 | 11:31 AM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : پتنگ بازی، پتنگ سازی اور ٹرانسپورٹیشن ناقابل ضمانت جرم قرار،پتنگ اڑانے پر 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ ہوگا۔دھاتی ڈور، تار، تندی کی تیاری اور مانجھا لگانا بھی جرم ہوگا۔

 محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ بازوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا ۔ پتنگ بازی، پتنگ سازی اور ٹرانسپورٹ کرنا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا ۔دھاتی ڈور، تار، تندی اور مانجھا لگی ڈور کی تیاری، استعمال اور ٹرانسپورٹیشن جرم قرار دیا گیا۔ پنجاب کابینہ نے ایکٹ 2007 میں اہم ترامیم منظور کر لیں۔ پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مذید 1 سال قید کی سزا ہوگی۔ پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹر کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہونگے۔پتنگ بنانے والے اور ٹرانسپورٹر کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 2 سال قید کی سزا ہوگی۔ پتنگ باز بچے کو پہلی بار وارننگ، دوسری بار پکڑے جانے پر 50 ہزار جرمانہ ہوگا۔ تیسری دفعہ خلاف ورزی پر 1 لاکھ جرمانہ ہو گا۔

مزیدخبریں