دربار بی بی پاکدامن پرملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری

22 Aug, 2024 | 04:00 AM

ثمرہ فاطمہ:  دربار بی بی پاکدامن پر  زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔  پنجاب بھر سے ہزاروں زائرین قافلوں  کی صورت میں حاضری کیلئے پہنچے۔ مرد و خواتین زائرین کی بڑی تعداد ننگے پاؤں ہاتھوں میں علم تھامے پہنچی۔ 

بی بی پاکدامن کے دربار پر حاضر ہو کر  اسیرانِ  شام  اور شہیدِ زندان بی بی سکینہ سلام اللہ علیہ کا پرسہ دینے کے لئے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے راستے بھر  نوحہ خوانی  کرتے رہے۔

 زائرین کا کہنا تھا امام حسین علیہ سلام کی شہادت کے بعد بیبیوں کو بازاروں میں گھما یا گیا، اسی نسبت سے ہم یہاں حاضری دینے آئے ہیں۔

قبل ازیں 13 صفر کو  18 اگست کی شب دربار  بی بی پاکدامن  پر پاکستان بھر سے زائرین نے حاضر ہو کر مظلومِ کربلا سیدنا حسین علیہ السلام کی چھوٹی صاحبزادی بی بی سکینہ سلام اللہ علیہ کی شہادت کا پرسہ دیا۔

دربار سے ملحق امام بارگاہ میں بی بی سکینہ کی شہادت کی مجلس ہوئی جس میں لاہور بھر اور  پنجاب کے بہت سے علاقوں سے آئے ہوئے سوگواروں نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں