فریحہ بتول: گل دامن سوسائٹی کی مین سڑک کا سیوریج نظام خراب ہونے سے سڑک پر ہر وقت غلیظ پانی جمع رہتا ہے جو بدبودار کیچڑ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ سڑک کی حالت ہر وقت خراب رہنے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہنے لگی۔
گل دامن سوسائٹی کی مین روڈ کاسیوریج نظام بحال نہ کیاجاسکا۔رہائشیوں کاکہناہے ایک سال سے علاقے کی بری حالت ہے۔سکول جاتے بچے گندے پانی میں گر جاتے ہیں۔
آمدورفت بھی سست روی کا شکار رہتی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے سڑک پر ہر وقت کیچڑ رہنے سے کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے ہیں۔ گاہک نہیں آتے۔
شہریوں نے حکام بالا سے اس صورتحال کا نوٹس لینے اور سیوریج کی جلد مرمت کروانے کا مطالبہ کیاہے۔