معصوم جانوں کو بچانے کیلئے پاک آرمی کے جوانوں کی کوشش لائق تحسین ہے، کامران خان ٹیسوری

22 Aug, 2023 | 11:58 PM

ویب ڈیسک: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بٹگرام چئیر لفٹ کے حادثے کے کامیاب ریسکیو آپریشن پر اطمنان کا اظہار کیا۔ 

 گورنر سندھ نے کہا کہ معصوم جانوں کو بچانے کے لئے پاک آرمی کے جوانوں کی کوشش لائق تحسین ہے، ایس ایس جی کمانڈوز اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم جانوں کو بچانے میں کامیاب رہے۔  پوری قوم صبح سے اس حادثہ کے باعث اضطراب کا شکار تھی۔ اس کامیاب ریسکیو آپریشن سے بچوں کے والدین سمیت پوری قوم نے سکون کا سانس لیا ہے۔ 

مزیدخبریں