شہر میں دن دیہاڑے واردات، موٹر سائیکل سوار ڈاکو ملازمین سے 83 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار

22 Aug, 2023 | 09:23 PM

ویب ڈیسک: قلعہ گجر سنگھ میں نکلسن روڈ پر دن دیہاڑے واردات ہوئی، موٹر سائیکل سوار ڈاکو نجی کمپنی کے ملازمین سے 83 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ 

واردات آج شام 5 بجے کے قریب احمد حسن اور فیصل ریاض کے ساتھ ریکس مارکیٹ میں ہوئی، سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی، جس میں موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان نظر آتے ہیں۔ ملزمان اسلحہ کی نوک پر نجی کمپنی کے 2 ملازمین کو روک لیتے ہیں، ایک ملزم کمپنی کے ملازمین سے نقدی والا تھیلا چھین لیتا ہے،  ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوتے نظر آتے ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہےکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، متاثرہ ملازمین کے بیانات قلمبند کئے جا رہے ہیں، سی سی ٹی وی کی مدد سے واردات میں ملوث ملزموں کی تلاش جاری ہے۔ 

مزیدخبریں