ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن وطن پہنچتے ہی گرفتار

 تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن وطن پہنچتے ہی گرفتار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن کو وطن پہنچتے ہی گرفتارکرلیا گیا۔

خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شناوترا کو 15برس بعدبنکاک پہنچتے ہی گرفتارکرلیا گیا، سپریم کورٹ نے74 سالہ رہنما کو کئی جرائم میں آٹھ برس کیلئے جیل بھیج دیا۔ تھائی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 74سالہ رہنما کے خلاف ان کی غیر حاضری میں مقدمات چلائے گئے اور تین کیسز میں انہیں سزا سنائی گئی۔شناوترا پندرہ برس کی خودساختہ جلا وطنی کے بعد ا?ج ایسے وقت بنکاک پہنچے تھے جب ملکی پارلیمان میں ایک نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ہوائی اڈے پر اترتے ہی انہیں فوراً گرفتار کر لیا گیا اور سپریم کورٹ لے جایا گیا، جہاں عدالت نے انہیں ا?ٹھ برس کے لیے جیل بھیج دیا۔

ملک کے نامور تاجر سے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد وزیر اعظم کے اعلیٰ ترین عہدے تک پہنچے والے شناوترا کو دیکھنے کے لیے سینکڑوں لوگ بنکاک ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ وہ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے ڈان میوانگ ہوائی اڈے پر اترے۔ وہ سنگاپور سے ایک پرائیویٹ طیارے کے ذریعہ آئے تھے۔ان کی آمد سے صرف چند گھنٹے قبل ان کی بہن اور سابق وزیر اعظم ینگ لک شناوترا نے ہوائی جہاز پر سوار ہونے کی ان کی تصاویر اور ایک ویڈیو فیس بک پر شیئر کی۔