ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ہولی فیملی اسپتال کے دورے کا معاملہ، مریضوں اور تیمارداروں سے پیسے لینے والے گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا ۔
گزشتہ رات وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہولی فیملی اسپتال کے دورے کے موقع پر گارڈز کے حوالے سے شکایت کی گئی تھی۔ وزیر اعلی پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔