بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ سے متعلق سینیٹر ثناء جمالی کا اہم بیان

22 Aug, 2023 | 08:42 PM

سٹی 42: چیئرپرسن ایجوکیشن پارلیمنٹرینز کاکس نے بٹگرام سمیت مختلف مقامات پر اسکولوں کے قیام سے متعلق اہم تجویز دے دی.

چیئرپرسن سینیٹر ثناء جمالی کا کہنا ہے بٹگرام واقعے میں پاک فوج کے جوان اپنی زندگیاں داؤ پر لگا کر ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں۔پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ اس طرح کے واقعات ماضی قریب میں بھی پیش آتے رہے ہیں۔ان واقعات سے یہ بات واضح ہوگئی کہ اساتذہ اور طلبا کو مشکل اور خطرناک راستوں سے گذر کر اسکولوں تک پہنچنا پڑتا ہے۔

جن علاقوں میں آمد و رفت کی سہولیات نہیں وہاں الگ سے اسکول تعمیر کئے جائیں، ان علاقوں میں الگ سے اسکول تعمیر ہوں گے تو اساتذہ اور طلبہ کو ایسے کٹھن راستوں سے گذرنا نہیں پڑے گا،انتظامیہ فوری طور پر ایسے علاقوں کی نشاندہی کرکے وہاں الگ اسکولوں کی برانچز تعمیر کرائے، بطور چیئرپرسن ایجوکیشن پارلیمنٹرینز کاکس میں یہ معاملہ پارلیمان کے اندر بھی اٹھاؤں گی۔

مزیدخبریں