نکیال سیکٹر میں شہریوں کا جانی نقصان، بھاری ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، سخت احتجاج

22 Aug, 2023 | 07:48 PM

سٹی42: لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔

نکیال سیکٹر میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے اس سنگین وائلیشن پر سخت ترین الفاظ میں احتجاج کیا گیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ  بھارتی افواج کی فائرنگ سے کوٹلی ضلع کے اولی گاؤں کے 60 سالہ شہری غیاث شہید ہو گئے تھے۔ فائرنگ کا واقعہ 21 اگست کو لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں پیش آیا۔

دفتر  خاتجہ کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارتی افواج کو انتہائی احتیاط برتنی چاہیے۔ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کے منافی ہے۔

بھارتی فریق پر زور دیا گیا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کرے اور سیز فائر مفاہمت کا احترام کرے۔

مزیدخبریں