خطرناک مفرور قاتل بیرون ملک گرفتار

22 Aug, 2023 | 07:32 PM

سٹی 42: پنجاب پولیس نےقتل ، ڈکیتی ، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر  دیا ، قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری نوید احمد قطر سے گرفتار ہو گیا۔

رواں برس بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 112 ہوگئی۔ پنجاب پولیس نے ملزم کی گرفتاری وطن واپسی کیلئے انٹرپول کی مدد سے ریڈ نوٹس جاری کروایا۔ائیر پورٹ پر ملزم نوید احمد مزید قانونی کاروائی کیلئے گجرات پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاری کی گرفتاری پر متعلقہ ٹیم کو شاباش دی ہے ، آئی جی نےکریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔مقدمات کے مدعیوں کے ساتھ قریبی رابطے اور موثر فالو اپ سے تمام اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے بھرپور کاوشیں کی جائیں۔

آئی جی پنجاب کاکہنا ہے کہ ایف آئی اے ، انٹرپول اور دیگر اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ یقینی بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اشتہاریوں کو پابند سلاسل کیا جائے ۔

مزیدخبریں