ہیلی آپریشن رک گیا، خطرناک ترین آپشن پر عملدرآمد کا فیصلہ

22 Aug, 2023 | 07:31 PM

ویب ڈیسک:بٹگرام ، ڈولی میں پھنسے تین بچوں کو  ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کرنے  کے بعد اب گراؤنڈ سے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ 

 ہیلی کاپٹر  ریسکیو آپریشن رات اور  موسم کے باعث منقطع کر دیا گیا ہے۔بٹگرام فضائیہ ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے، زمینی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ 

بٹگرام چھوٹی لفٹ سے ایک شخص کو چیئرلفٹ تک بھیجا جا رہا ہے متبادل طریقوں سے پاکستان آرمی کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ بٹگرام آپریشن کی نگرانی پاک فوج کے جوان کر رہے ہیں ۔

بٹگرام زمینی آپریشن کیلئے چھوٹی ڈولی لفٹ سے آپریشن کا آغاز کردیا گیا جس میں ایک اور چھوٹی ڈولی کو اسی تار پر ڈال کر متاثرہ ڈولی کے قریب لایا جا رہا ہے جس سے ایک ایک کر کے سب کو  ریسکیو کیا جائے گا۔ چھوٹی ڈولی سے کھانے پینے کی ایشیاء بھیجی جا رہی ہیں اور اسی ڈولی میں ایک ایک کر کے انتہائی احتیاط کے ساتھ  بچوں کو ریسکیو کیا جائے گا. 

پاک فوج اس آپریشن کے لئے شمالی علاقہ جات سے  لوکل کیبل کراسنگز ایکسپرٹ  کو لے کر آئی ہے جن کی خدمات  بھی بروئے کار لائی جا رہی ہیں. 

مزیدخبریں