شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، محسن نقوی

22 Aug, 2023 | 07:22 PM

سعود بٹ : نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جنوبی وزیر ستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کر دی ۔ وزیراعلیٰ کا کہناہے شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 
 محسن نقوی نےجنوبی وزیر ستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے سکیورٹی اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نےکہاہےکہ وطن کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔قوم شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔محسن نقوی کامزیدکہناہے شہید اہلکاروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت بھی کیاہے۔

مزیدخبریں