ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بٹگرام ، ڈولی میں پھنسے تین بچے نویں جماعت کے امتحانات میں پاس

بٹگرام ، ڈولی میں پھنسے تین بچے نویں جماعت کے امتحانات میں پاس
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پشاور ڈولی میں پھنسے تین بچے نویں جماعت کے امتحانات میں پاس ہوگئے ۔

بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے عطا اللہ ولد کفایت اللہ شاہ 442 نمبر لے کر کامیاب ہوئے جبکہ نیاز محمد ولد عمر زیب نے 412 نمبرز لیے۔ اُسامہ ولد محمد شریف نے 391 نمبر لے کر نویں جماعت میں کا میابی حاصل کی۔

تینوں طالب علموں کا تعلق گورنمنٹ ہائی اسکول بٹنگی پاشتو الائی بٹگرام سے ہے اور یہ میٹرک میں زیر تعلیم ہیں۔

واضح رہے کہ بچے صبح 7 بجے کے وقت چیئرلفٹ کے ذریعے اپنے اسکول جارہے تھے کہ لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹنے سے چیئرلفٹ تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئی۔