ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوہر اعجاز کا پاکستان کی بین الاقوامی تجارت بڑھانے کے لئے انقلابی منصوبہ

Gohar Ijaz meeting with traders and industrialists, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  نگراں حکومت نےتجارت کو بڑھانے کے لیے ملک میں بزنس پارکس کے قیام کے انقلابی منصوبہ کااعلان کر دیا۔ پاکستان کے عالمی تجارتی رابطوں کو مستحکم کرنے کے لیے بڑے شہروں میں بزنس پارکس قائم کرنے کا پلان ہے۔  نگراں وزیر  صنعت وتجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز  نے یہ بات ممتاز ایکسپورٹرز اور تاجروں سے ملاقات میں بتائی۔

تاجروں  اور صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات کے دوران ڈاکٹرگوہر اعجاز نے کہا کہ ملک کی برآمدات میں اضافے کے لیے اسٹریٹجک نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے لیے یہ بزنس پارکس یا سہولت مراکز  تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے بنائے جائیں گے۔

 گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے ہر ممکن راستے تلاش کریں گے۔ مجوزہ بزنس پارکس عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بزنس پارکس کے قیام کے حوالے سے بزنس کمیونٹی سے تجاویز مانگی ہیں۔ مقامی کاروباری برادری کے زیر انتظام بائنگ ہاؤسز اور کرائے کی عمارتوں کا استعمال بھی زیر غور ہے۔ ان اقدامات کا مقصد ملکی اور غیر ملکی تاجروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
 ڈاکٹر گوہر اعجاز نگران وزیر تجارت و صنعت کی ممتاز ایکسپورٹرز اور تاجروں سے ملاقات ہوئی ،،،ڈاکٹر گوہر اعجاز نے تجارت کو بڑھانے کے لیے ملک میں بزنس پارکس کے قیام کی اعلان کیا۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان کے عالمی تجارتی رابطوں کو مستحکم کرنے کے لیے بڑے شہروں میں بزنس پارکس قائم کرنے کا پلان ہے۔ملک کی برآمدات میں اضافے کے لیے اسٹریٹجک نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت ہے۔تاجروں کے لیے یہ پارکس یا سہولت مراکز تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے بنائے جائیں گے۔ انہوں نے تاجروں اور صنعتکاروں کو یقین دلایا کہ پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے ہر ممکن راستے تلاش کریں گے۔