ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بٹگرام چیر لفٹ؛ایس ایس جی نے بچے بچا لئے

بٹگرام چیر لفٹ؛ایس ایس جی نے بچے بچا لئے
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چئیر لفٹ میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ 
ہیلی کاپٹر سے ریسکیو آپریشن کی آخری کوشش  ،  ایک بچہ کو ہیلی سے ریسکیو کر لیا گیا ہے بٹگرام ایس ایس جی کمانڈو نے لفٹ میں متاثرین کو امدادی چیکٹس بھی  پہنچا دی ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی نے ریسکیو آپریشن میں ایک اور بچے کو ریسکیو کر لیا ہے۔اب تک  کل دو بچے ریسکیو کئے جا چکے ہیں ۔ باقی افراد   کی ریسکیو کے لیے  پاک فوج کا آپریشن جاری ہے۔

آج بٹگرام کے علاقہ الائی میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بچے صبح 7 بجے کے وقت چیئرلفٹ کے ذریعے اپنے اسکول جارہے تھے کہ لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹنے سے چیئرلفٹ تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئی۔ پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو ورکرز اور ان کے بعد آرمی کے ہیلی کاپٹروں  اور پھر ایس ایس جی کمانڈوز نے کئی گھنٹے مسلسل جدوجہد کی، آخر کار لفٹ میں پھنسے تینوں بچوں کو صحیح  سلامت نکال لیا گیا ہے۔

اس علاقہ میں موسم بھی خراب ہے، بارش کا خدشہ ہے ار رات کا اندھیرا پھیلنے والا ہے، آرمی کے موقع پر جدوجہد میں مصروف حکام اندھیرا پھیلنے کے بعد بھی آپریشن بلا رکاوٹ جاری رکھنے کا انتظام بھی کر رہے ہیں  اورر لفٹ میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکالنے کے لئے اندھیرا پھیلنے سے پہلے کامیابی حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

 پوری قوم اس وقت چیرلفٹ میں پھنسے شہریوں کے بحفاظت ریسکیو کی دعائیں کر رہی ہے۔