ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیلی کاپٹر آپریشن ناکام، چیر لفٹ میں کھانا پینا میسر نہ ہونے پر بچوں کی حالت خطرے میں۔۔۔

 ہیلی کاپٹر آپریشن ناکام، چیر لفٹ میں کھانا پینا میسر نہ ہونے پر بچوں کی حالت خطرے میں۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسیک: آلائی چیر لفٹ پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے جاری ہیلی کاپٹر آپریشن تاحال ناکام رہا، چار ہیلی کاپٹروں نے بھاری بھاری جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر سے رسی کے ذریعے چیر لفٹ تک پہنچنے کی ایک جوان نے کوشش کی ، لیکن تاحال چیر لفٹ تک پہنچنے میں ناکام رہا ۔ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ 

مقامی افراد نے پاک آرمی کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن سے مطمئن نہیں۔ چیر لفٹ میں پھنسے افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت اپنے پیاروں کو نکلتے ہیں۔

چیر لفٹ میں پھنسے بچوں میں سے دو بچے ابتک بےہوش ہوچکے ہیں ، کھانا پینا میسر نہ ہونے کی وجہ سے چیر لفٹ میں موجود بچوں کی حالت خطرے میں پڑ رہی ہے۔انکے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو خود ریسکیو کر لیتے ہیں اسی ایک رسے پر چل کر ایک ایک کرکے تمام افراد کو لے آتے ہیں۔ لیکن دوسری طرف مقامی انتظامیہ نے لواحقین کو ریسکیو آپریشن کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔