وسیم احمد : پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کے ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرائلز 23 سے 31 اگست تک آٹھ اکیڈمیز میں ہونگے۔ لاہوری خواتین کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع 24 اگست کو کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق ٹرائلز کی نگرانی قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم جعفر جبکہ سابق انٹرنیشنل کرکٹرز مرینہ اقبال اور اسماویہ اقبال کمیٹی کے ممبر ہیں۔ ٹرائلز تین کیٹگریز میں ہونگے۔ ٹرائلز سے سلیکشن کمیٹی کو ٹیلنٹ تلاش کرنے اور پاکستان انڈر 19 اور ایمرجنگ اسکواڈز کی سلیکشن میں مدد ملے گی۔ پاکستان ایمرجنگ ٹیم اکتوبر میں ویسٹ انڈیز ایمرجنگ اور پاکستان انڈر 19 ٹیم بنگلہ دیش میں جنوری 2024 میں انڈر 19 کے تین ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔
پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کے ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان کر دیا
22 Aug, 2023 | 05:52 PM