پھل بھی متوسط طبقے کی قوت خرید سے باہر ہوگئے

22 Aug, 2023 | 04:32 PM

سٹی 42: پھل بھی متوسط طبقے کی قوت خرید سے باہر ہوگئے،لاہور میں پھلوں کی بھی زائد قیمتوں پر فروخت جاری،منافع خوروں نے سرکاری ریٹ لسٹ ہوا میں اڑا دی۔

تفصیلا ت کے مطا بق سیب کی سرکاری قیمت 170 روپے شہر میں 250 روپے،کیلا درجہ اول سرکاری ریٹ 140 شہر میں 200 ،کیلا درجہ دوم سرکاری قیمت 95 اوپن مارکیٹ میں 140روپے فروخت کیے گئےہیں ۔

اس کہ علا وہ آلو بخارے کاسرکاری ریٹ 345  بازاروں میں 500  روپے ،پپیتا سرکاری ریٹ 270 اوپن مارکیٹ میں 350 ،ناشپاتی کی سرکاری قیمت 160 اوپن مارکیٹ میں 240 روپےتک بیچی گئی ہے جبکہ کھجورایرانی سرکاری قیمت 550 روپے  اوپن مارکیٹ میں 650 ،انگور سرکاری ریٹ 265 شہر میں 450، آڑو سرکاری ریٹ 165 اوپن مارکیٹ میں 400 ،اورآم کی سرکاری قیمت 175 لیکن شہر میں 280روپے کلو بیچےگئےہیں۔

مزیدخبریں