مانیٹرنگ ڈیسک: روس کے دارالحکومت ماسکو کے تمام ائیرپورٹس کو پروازوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کے روز ماسکو پر یوکرین کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا جسے روس کے ائیرڈیفنس نے ناکام بنادیا تاہم ڈرون کا ملبہ گھر پر گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی جانب سے ڈرون حملے کے بعد ماسکو کے تین بڑے ائیرپورٹس پر ہر قسم کی پروازوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق جن ائیرپورٹس کا فضائی آپریشن بند کیا گیا ہے ان میں Vnukovo Sheremetyevo اور Domodedovo کے ائیرپورٹس شامل ہیں۔ شہر کے کسی بھی ائیرپورٹ پر کسی پرواز کو اترنے یا اڑان بھرنے کی اجازت نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے پروازوں کا سلسلہ روکے جانے کی وجہ سے پیر کو ماسکو سے جانے والی 90 فلائٹس متاثر ہوئیں۔