ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمان مزاری کی ضمانت منظور

 ایمان مزاری کی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: عدالت نے خاتون وکیل ایمان مزاری کی ضمانت منظور کرلی جبکہ پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف تھانہ ترنول میں کارسرکار اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ڈیوٹی جج وقاص احمد راجہ نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے 30 ہزار روپے کےضمانتی مچلکوں کے عوض ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ علی وزیر اور ایمان مزاری کو اسلام آباد میں جمعے کی پی ٹی ایم کے جلسے میں شرکت اور تقریر کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں پر ریاستی اداروں کے خلاف بیان دینے اور لوگوں کو اداروں کے خلاف اکسانے کا مقدمہ درج ہے۔