قیصر کھوکھر : پنجاب حکومت نے مختلف سمریوں کی منظوری دیدی،پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی سکیورٹی ریٹائرڈ فوجیوں کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی۔جلد بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے محکمہ پاپولیشن کے اسٹیٹ افسران کو گریڈ پندرہ سے گریڈ سولہ میں اپ گریڈ کر دیا ہے جبکہ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی سکیورٹی کیلئے سابق آرمی ملازمین بھرتی کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔کابینہ کمیٹی نے لاہور عجائب گھر کے نوادرات کی سکیورٹی کیلئے بھی خصوصی گارڈ بھرتی کرنےکی منظوری دی ہے۔
دوسری جانب محکمہ پراسیکیوشن کے افسران کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کی ڈیمانڈبھی آئی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔