ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بٹگرام میں چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی ،8 افراد 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے

بٹگرام میں چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی ،8 افراد 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس میں 6 بچے اور 2 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بچے چیئرلفٹ کے ذریعے اپنے اسکور جارہے تھے کہ لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹنے سے چیئرلفٹ تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئی۔

چیئرلفٹ میں پھنسے گلفراز نے بتایا کہ 6 بچے اور 2 افراد صبح 6 بجے چیئرلفٹ میں سوار ہوئے تھے،  7 بجے چیئرلفٹ کی پہلی ایک رسی اور پھر دوسری بھی ٹوٹ گئی، چیئرلفٹ ایک میل چلی تو پہلی رسی ٹوٹی۔

گلفراز کا کہنا ہے کہ ہم صبح سے مدد کے منتظر ہیں، چیئرلفٹ میں ہم 8 لوگ موجود ہیں ، اس میں موجود بچوں کی عمر10 سے 13 سال کے درمیان ہے۔

دوسری جانب علاقے میں موجود اسکول کے ٹیچر ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ صبح چھ بجے طلبہ چیئرلفٹ کے ذریعے اسکول آرہے تھے، چیئرلفٹ میں ایک بچہ ڈر کی وجہ سے بے ہوش ہوگیا ہے جسے بعدازاں ہوش آگیا، اس علاقے میں ڈیڑھ سو بچے اس طرح لفٹ کے ذریعے اسکول آتے ہیں۔

ظفر اقبال نے بتایا کہ چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا ہے، علاقے میں شانگلہ سے بھی ریسکیو ٹیم پہنچی ہے ،ہیلی کاپٹر چیئر لفٹ کے قریب جائزہ لے رہا ہے۔ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز کے مطابق  پوری کوشش ہے کہ لفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کریں۔

دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ ہیلی کاپٹرسے پیداہوائی پریشرسے اکیلی بچ جانے والی تاربھی ٹوٹنے کا خدشہ ہے،ہیلی کاپٹرسے ریسکیو آپریشن کوانتہائی محتاط اندازمیں کیا جائے گا۔