ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان کیخلاف ون ڈے میچ، پاکستان کی پلیئنگ الیون سامنے آگئی

 افغانستان کیخلاف ون ڈے میچ، پاکستان کی پلیئنگ الیون سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق پاکستان ٹیم نے پہلےمیچ میں فل اسٹرنتھ کےساتھ میدان میں جانےکا فیصلہ کیا ہے، سیریزکے دوران روٹیشن پالیسی اپنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا،  ممکنہ پلیئنگ الیون میں کپتان بابراعظم، فخر زمان اور امام الحق شامل سمیت محمد رضوان،سلمان علی آغا،افتخار احمد اور شاداب خان شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ شاہین آفریدی،اسامہ میر،نسیم شاہ اورحارث رؤف بھی ممکنہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔پاکستان کے پاس پلیئنگ الیون کے لیے محمد نواز کا بھی آپشن موجود ہے۔

اس سے قبل کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس میں تمام کھلاڑیوں کو موقع دینے کا کہا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ 

میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 کو اسی مقام پر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

افغانستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 0-3 سے فتح ٹیم پاکستان کو پھر سے ایک روزہ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بنادے گی۔