مانیٹرنگ ڈیسک: گیمبیا کے صدر نے اخراجات میں کمی کیلئے اپنے سمیت تمام حکومتی عہدیداروں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی۔
صدارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سفری پابندی کا اطلاق گیمبیا کے صدر اداما بارو پر بھی نافذ ہوگا، حکومتی عہدیداروں پر سفری پابندیوں کے لیے صدر نے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردیا۔ بیرونی ملک سفری پابندی کا اطلاق صدر، نائب صدر، کابینہ ارکان کے ساتھ ساتھ اعلیٰ حکام، سرکاری ملازمین، نیم سرکاری ایجنسیوں سے وابستہ ملازمین پر بھی ہو گا۔
صدارتی ترجمان نے کہا کہ ملکی نمائندگی کے لیے اہم بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت پر پابندی نہیں اور بیرون ملک سے مکمل اسپانسر کیے جانے والے دورے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے،واضح رہے کہ مغربی افریقی ملک گیمبیا شدید اقتصادی بحران کا شکار ہے۔