شہریوں کے لئے نئی  مشکل کھڑی ہو گئی

22 Aug, 2022 | 09:06 PM

Imran Fayyaz

(زاہد چوہدری)کورونا اور ڈینگی وبا میں اضافہ لیکن ادویات ناپید ، بخار کیلئے دوا پیناڈول ، پیراسیٹامول مارکیت میں نایاب ، بخار کے علاج کیلئے مریض دوا ڈھونڈنے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
کورونا اور ڈینگی وبا میں اضافہ جاری ہے لیکن بخار کے علاج کیلئے پیناڈول ، پیراسیٹامول گولی میڈیسن مارکیٹ میں بدستور ناپید ہے ۔ ڈینگی بخار اور کورونا وائرس لاحق ہونے کے علاوہ موسمی بخار میں بھی پیناڈول اور پیراسیٹامول اور کالپول سمیت دیگر برانڈ ناموں کے ساتھ مارکیٹ میں فروخت ہونے والی پیراسیٹامول گولی اس وقت نایاب ہے ۔

کئی ماہ سے پیناڈول اور تمام برانڈز کے ناموں کی حامل پیراسیٹامول دوا کی عدم دستیابی اس وقت بخار میں مبتلا مریضوں کیلئے شدید درد سر بنی ہوئی ہے اور مریض پیناڈول اور اور پیراسیٹامول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ ادویات کی اس سنگین قلت کو دور کرنے میں ڈریپ تاحال لاپرواہی کا مظاہرہ کرتی دکھائی دے رہی ہے اور ادویات کی قلت دور کرنے کیلئے کئی ماہ سے کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوسکی۔

مزیدخبریں