ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خبر، ہیونڈائی کمپنی نے بڑا اعلان کردیا

Hyundai Nishat is a Pakistani automobile manufacturer and joint venture between Hyundai and Nishat Mills
کیپشن: Hyundai Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹویوٹا انڈس موٹر کے بعد ہنڈا اور سوزوکی نے بھی قیمت کم کردی،پاک سوزوکی نے مختلف ماڈلز پر 79 ہزار سے 1لاکھ 99ہزار روپے تک قیمتوں میں کمی کردی  مگر   ہیونڈائی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں سے متعلق اہم اعلان کیا۔

تفصیلات کےمطابق کمپنی نے حال ہی میں اپنے ڈیلرز کو بتایا کہ وہ دیگر کمپنیوں کی طرح اپنی کاروں کی قیمتوں میں کمی نہیں کرے گی۔ کمپنی کی جانب سے ایسا کرنے کی وجہ بھی بتائی گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ دیگر آٹوموٹیو کمپنیوں جیسا کہ ہنڈا، سوزوکی اور ٹویوٹا نے روپے کی قدر میں کئی بار کمی کی وجہ سے اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کیا لیکن ہیونڈائی نے ایسا نہیں کیا۔

کمپنی نے بتایا کہ دیگر کار کمپنیوں کے مقابلے میں اس کی قیمتوں میں اضافہ انڈسٹری سب سے کم رہا ہے۔ دیگر کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی کے بعد بھی ہنڈائی کا ریٹ ان سے کم تھا۔ دیگر کمپنیز نے قیمتوں میں 22 سے 24 فیصد تک اضافہ کیا جبکہ ہیونڈائی نے صرف 13 فیصد اضافہ کیا۔ چونکہ یہ اضافہ پاکستانی روپے کی موجودہ قیمت کے مطابق ہے، کمپنی موجودہ قیمتوں کو جائز سمجھتی ہے۔

مزید برآں ہیونڈائی نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح انہوں نے دوسری کمپنیوں (جیسے ٹویوٹا) کے برعکس اپنی کسی بھی گاڑی کے آرڈر انٹیک کو معطل نہیں کیا۔ یہ ہیونڈائی اور اس کے حریفوں کے درمیان ایک اور بڑا فرق ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی عوامی مانگ کو پورا کرنے میں ناکام نہیں ہوئی ہے اور کمپنی اس چیز کو اس وقت مارکیٹ میں ایک بڑے فائدہ کے طور پر دیکھتی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer