پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری

22 Aug, 2022 | 07:41 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)جائیدادوں کے کوائف کی درستگی کےلئے پراپرٹی ٹیکس دہندگان کواہم سہولت دینے کا فیصلہ،لاہور کے8 لاکھ سے زائدپراپرٹی ٹیکس دہندگان کوٹیکس کی اسسمنٹ بھی چالان کیساتھ بھجوانےکافیصلہ کر لیا گیا، ٹیکس دہندگان اپنے ٹیکس اور کیٹیگری کی تصدیق کرسکیں گے۔
پراپرٹی ٹیکس کانظام شفاف بنانے اور شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئےٹیکس کی اسسمنٹ بھی چالان کیساتھ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ اسسمنٹ نوٹس سے پراپرٹی مالکان اپنے ٹیکس کےمتعلق آگاہ ہوسکیں گے،کیٹگری کا بھی پتہ چل سکے گا کہ انکی پراپرٹی کی کیٹگری کمرشل ہے یا ڈومیسٹک۔

مالکان کواگر اپنے ٹیکس اور کیٹگری میں شبہات ہونگے تو متعلقہ آفس سے رابطہ کرکے ٹھیک کرواسکیں گے۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں پراپرٹی مالکان سے 12ارب سے زائد ٹیکس وصول کیا جاتا ہے،رواں مالی سال میں 18 ارب روپےسے زائد کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں