ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالیہ بھٹ نے اپنا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا  

عالیہ بھٹ،بالی ووڈاداکارہ،خاندانی نام،پاسپورٹ،سٹی42
کیپشن: Alia bhatt,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق عالیہ بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر رنبیر کپور کے خاندانی نام ’کپور‘ کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اُنہیں’ عالیہ بھٹ کپور‘ کہلائے جانے پر خوشی ہو گی، اس لیے وہ بہت جلد اپنا نام تبدیل کر لیں گی۔

 اُنہوں نے بتایا کہ میرا فلمی نام ’ عالیہ بھٹ‘ ہی رہے گا لیکن پاسپورٹ پر میرا نام ’ عالیہ بھٹ کپور‘ ہوگا کیونکہ اب میں کپور فیملی کا حصّہ ہوں‘۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ میں کافی عرصے سے اپنا نام تبدیل کرنے کے بارے میں سوچ رہی تھی لیکن مجھے کام کی وجہ سے وقت نہیں مل رہا تھا۔ عالیہ بھٹ نے کہا کہ اب ہمارے ہاں ایک بچہ پیدا ہونے والا ہے، اس لیے جب سب کپور اکٹھے سفر کر رہے ہوں تو میں اکیلی بھٹ ہوں گی۔

 خیال رہے کے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رواں سال اپریل میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور بھارتی فلم انڈسٹری کی اس مشہور جوڑی نے جون کے آخر میں اپنے مداحوں کو خوش خبری سنائی تھی کہ ان کے ہاں جلد ہی پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔