وزیراعظم شہباز شریف کا ایک اور بڑا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

22 Aug, 2022 | 05:03 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ اطلاعات کے ڈیجیٹل میڈیا وِنگ میں تقرریاں کر دیں۔اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اہم فیصلہ کرتے  وزارتِ اطلاعات کے ڈیجیٹل میڈیا وِنگ میں تقرریاں کر دیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیئے ،ابوبکر عمر وزارت اطلاعات میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے جنرل مینیجر مقرر،سُنبل بنتِ احسان ڈیجیٹل کمیونیکیشن افسر، ڈیجیٹل میڈیا ونگ مقرر کیا گیا۔

علاوہ ازیں شہریار خان کمیونیکیشن افسر ڈیجیٹل میڈیا وِنگ،صدام منور ڈیجیٹل کمیونیکیشن آفسر، ڈیجیٹل میڈیا وِنگ اور وقاص علی ڈیجیٹل کمیونیکشن افسر، ڈیجیٹل میڈیا ونگ مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے چار پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹو وزیر اعلیٰ تعینات کر دئیے۔سارا احمد وزیر اعلیٰ کی پولیٹیکل اسسٹنٹ،حق نواز بھلی وزیر اعلیٰ کا پولیٹیکل اسسٹنٹ مقرر کیا گیا،عمر افتخار اور عرفان احسان وزیر اعلیٰ کے پولیٹیکل اسسٹنٹ،محکمہ آئی ایبڈ سی نے یہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

مزیدخبریں