ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، شہباز گل کا عدالت میں نیا بیان

Islamabad High Court Big Decision
کیپشن: Shahbaz Gill
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا، شہباز گل کا نے بیان میں کہا میں تشدد کا نشانہ نہیں بننا چاہتا، آپ کی سوچ ہے جو تشدد کیا جا رہا ہے،آپ نے مجھے زندہ دیکھنا ہے یا نہیں؟ میں کوئی بہانے نہیں کر رہا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوبارہ پیش کیا گیا،اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام  کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں بیان دیتے ہوئے شہباز گل نے بتایا کہ ایس پی نوشیروان مجھے لے کر آئے اور کہا کہ آپ کی ضمانت ہو گئی ہے۔

مجھے سکرین شاٹ دکھایا گیا اور کہا گیا کہ ضمانت ہو گئی، مچلکے جمع کرانے ہیں، مجھے پرائیویٹ گاڑی میں بٹھاکر عدالت لایا گیا، پچھلی رات سے دیکھیں میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے، شہباز گل کا کہناتھا کہ پانچ روز سے ہسپتال میں مجھ سے تفتیش ہو رہی ہے،میں تشدد کا نشانہ نہیں بننا چاہتا، آپ کی سوچ ہے جو تشدد کیا جا رہا ہے۔

مجھے صبح کوئی دوائی پلائی گئی،مجھے جو بیماری ہے اس کے ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے،اس وقت میری چیسٹ کھلی ہے میں بیمار ہوں،ڈاکٹر نے ابھی جو کہا ہے وہ بھی آپ دیکھ لیں،آپ نے مجھے زندہ دیکھنا ہے یا نہیں؟ میں کوئی بہانے نہیں کر رہا، پمز میں مجھے کوئی ڈاکٹر سارا سارا دن نہیں دیکھتا تھا،یہ سب خانہ پوری ہو رہی ہے۔

شہباز گل کا مزید کہناتھا کہ میرے کپڑے انہوں چھین لیے ،4روز سے بھوک ہڑتال پرہوں ، پانچ دنوں سے میں نہایا نہیں ہوں ،پانچ دن سے کپڑے نہیں تبدیل کیے,میں تو سارا دن ہی بیٹھا ہوتا ہوں،میری عینک چھین لی گئی، گھر سے آیا چشمہ مجھے نہیں دیا گیا,ایک حیوان کی طرح مجھے رکھا گیا .

جب چاہتے ہیں دس بارہ لوگ آتے ہیں وہ جو چاہئیں کرتے ہیں,فیملی اور وکلاء کی رسائی آپ تک دے دیتے ہیں,مجھ پر پریشر ڈالا جا رہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بیان دوں،میں نے پی ٹی آئی یا عمران خان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا،ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ اس کے بعد بھی میرا کوئی بیان آئے تو میرا نہیں ہو گا.

M .SAJID .KHAN

Content Writer