وین ڈیسک : کوک سٹوڈیو سیزن 14 کے بلوچی گانے ’ کنا یاری‘ کے مشہور گلو کار عبدالوہاب بگٹی بلوچستان میں سیلاب کے نتیجے میں اپنے گھر سے بے گھر ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق عبدالوہاب بگٹی نے کوک اسٹوڈیو میں بلوچی گانا کنا یاری گایا اور اپنی آواز کا جوہر دکھایا ۔ اس ک گانے کے بعد انہوں نے شہرت حاصل کی ۔
گزشتہ روز کچھ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق پتا چلا ہے کی بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے عبدالوہاب کا کچی مٹی کا گھر بہہ گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹس میں ’ کنا یاری‘ گلوکار عبدالوہاب کو چند بچوں سمیت بے یار و مددگار کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر اب وائرل اِن پوسٹس کو دیکھ کر معروف شخصیات کی جانب سے عبدالوہاب کے لیے مدد کی اپیل اور اعلان کیا جا رہا ہے۔
So heartbreaking! ????
— Muniba Mazari (@muniba_mazari) August 21, 2022
This is brother Wahab Bugti & this is what he’s going through right now. Allah Rehm! ????????#Balochistanflood @cokestudio pic.twitter.com/XDx0kXHHpM
معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اعلان کیا ہے کہ وہ عطیات جمع کر رہی ہیں اور جَلد ہی کوک اسٹوڈیو کے گلوکار وہاب علی بگٹی اور دیگر سیلاب زدگان کی مدد کے لیے بلوچستان پہنچنے والی ہیں۔