ویب ڈیسک:اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت میں پیش کردیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام کے مقدمے کی سماعت ہورہی ہے جس میں ان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ کیا جائےگا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ دیکھنے کے بعد جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کریں گے۔
یہ پیش کرنے کا کون سا طریقہ ہے
— Amir Raza Khan (@AmirRazakhan042) August 22, 2022
اتنی پردہ داری کیوں ؟#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/82TN1REGn3
پولیس شہبازگل کو کالے شیشوں والی گاڑی میں اسلام آباد کچہری لائی اوران پر سفید چادر ڈال کر عدالت تک لے جایا گیا جب کہ اس موقع پر پولیس نے غیر متعلقہ افراد کو عدالت میں جانے سے روک دیا۔
دورانِ سماعت عدالت میں بیان دیتے ہوئے شہباز گل نے بتایا کہ ایس پی نوشیروان مجھے لے کر آئے اور کہا کہ آپ کی ضمانت ہو گئی ہے، مجھے اسکرین شاٹ دکھایا گیا اور کہا گیا کہ ضمانت ہو گئی، مچلکے جمع کرانے ہیں، مجھے پرائیویٹ گاڑی میں بٹھاکر عدالت لایا گیا، پچھلی رات سے دیکھیں میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔جج نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ نے ڈاکٹرز کو دکھایا، ہم تو میڈیکل نہیں بتا سکتے۔
عدالت نے شہباز گل کو ساڑھے 12 بجے تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس پر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو عدالت میں پیش کردیا۔