ویب ڈیسک : آسٹریلیا کے معروف صحافی، بلاگر اور کامیڈین ڈینس فریڈ مین بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لیے نہ صرف دلچسپ میمز شیئر کیں بلکہ ٹوئٹر پر اپنے نام کے آتے بنی گالہ بھی لکھ دیا۔
ڈینس فریڈ مین سوشل میڈیا پر اپنی حسِ مزاح کے باعث کافی مقبول ہیں اور وہ ان دنوں پاکستانی سیاست پر کھل کر اظہارِ خیال بھی کررہے ہیں جب کہ اسی تناظر میں ڈینس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا نام بھی تبدیل کرکے 'ڈینس بنی گالہ' رکھ دیا ہے۔
Don't worry Kaptaan
Your bodyguard is here. pic.twitter.com/qfEcCc4Sl0
— Dennis Bani Gala (@DennisCricket_) August 21, 2022
یہ پہلا موقع نہیں جب آسٹریلوی صحافی نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر ہینڈل کا نام تبدیل کیا ہو، اس سے قبل بھی وہ ایسا کرتے رہے ہیں۔
تاہم اب عمران خان کی گرفتاری کے امکان کے بعد انہوں نے کئی ٹوئٹس کیں جن میں سے ایک میں انہوں نے اپنی اور عمران خان کی تصویر شیئر کی اور لکھا 'کپتان فکر کی کوئی بات نہیں، آپ کا باڈی گارڈ حاضر ہے'۔
Don't worry Kaptaan. We are with you pic.twitter.com/cNtIJIPQmD
— Dennis Bani Gala (@DennisCricket_) August 21, 2022
خیال رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ہے جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین نے ضمانت کے لیے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔