ویب ڈیسک: وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی بنی گالہ پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے عمران خان سے خصوصی ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، وزیراعلی پنجاب نے عمران خان پر دہشت گردی کے مقدمہ کی مذمت کرتے ہوئے گرفتاری کے منصوبہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب وزارت داخلہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے لیے وزیراعظم آفس سے تحریری اجازت مانگی ہے۔دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے کے بعد عمران خان کی گرفتاری کا امکان ہے اور رات سے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بنی گالہ جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں بنی گالہ چوک پر موجود ہیں۔