انٹربینک میں ڈالرپھر مہنگاہوگیا

22 Aug, 2022 | 12:17 PM

ویب ڈیسک: انٹربینک میں ڈالرپھر مہنگا ، ڈالر کی قدر میں 85 پیسے اضافہ ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 215 روپے سے تجاوز کرگیا ۔فاریکس ڈیلرز  کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 214.65 روپے سے  بڑھ کر 215.50 روپے پر جاپہنچا ۔کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 214 روپے تک ٹریڈ ہوا۔ماہرین کےمطابق ہفتے کے پہلے روز طلب پر روپے کی قدر میں اتار چڑھاو کا رجحان ہے ۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 137 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43133 پر آ گیا۔

مزیدخبریں