ویب ڈیسک : لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ مزار ’’ قطارۃ الامام علی‘‘ کے مقام پر ہفتے کے روز پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق عراق کے شہر کربلا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے ہوئے 3 بچوں سمیت 8 افراد کو بچا لیا ہے،حکام کے مطابق ملبے تلے اب بھی 6 سے 8 افراد کے دبے ہونے کا امکان ہے جبکہ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ مزار ’’ قطارۃ الامام علی‘‘ کے مقام پر ہفتے کے روز پیش آیا، لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے مزارکا 30 فیصد حصہ منہدم ہو گیا ہے۔رات بھر کام کرنے والی ریسکیو ٹیمیں ملبے کے نیچے پھنسے لوگوں کو آکسیجن کے ساتھ ساتھ خوراک اور پانی بھی فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔