ویب ڈیسک:اسلام آباد پولیس کے زیرِ حراست رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شہباز گِل کی اسپتال سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے۔
شہباز گِل کی بھوک ہڑتال ختم کروانے میں ڈاکٹرز اور پولیس حکام کامیاب ہو گئے، نئی ویڈیو میں شہباز گِل کو جوس اور فروٹ کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں شہباز گِل اسپتال کے عملے سے جوس مکمل نہ کرنے اور فروٹ نہ کھانے پرضد کر رہے ہیں۔
اسلام آباد: شہباز گل کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئے
— Amir Raza Khan (@AmirRazakhan042) August 22, 2022
اسلام آباد: ڈاکٹرزکا شہبازگل کوجوس پینے پرزور
شہبازگل اور ڈاکٹرزکے ساتھ بحث بھی ہوئی
تھوڑ سا جوس پی لیں ، ڈاکٹرز
آپکی صحت کے لیے ضروری ہے
آپ اس طرح کرتے ہیں ، شہبازگل
ڈاکٹرزکے اصرارپرشہبازگل نے جوس پیا#فیر_نس_گیا_جے pic.twitter.com/0gQqIdePR0
تقریباً 3 منٹ کی ویڈیو میں شہباز گِل مسلسل بول رہے ہیں، اس دوران اُن کی نہ سانس پھول رہی ہے اور نہ ہی کھانسی آ رہی ہے۔دوسری جانب اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ شہباز گِل مکمل طور پر صحت مند اور اُن کی تمام رپورٹس تسلی بخش ہیں۔
واضح رہے کہ شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں آج پھر ہوگی، عدالت نے آج شہباز گل کی نئی میڈیکل رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔