تمام پارکس میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ

22 Aug, 2021 | 07:03 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: حکومت نے پنجاب کے تمام پارکس میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ پارکس میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب دیں گے ،پارکس اینڈہارٹیکلچر نے اس حوالے سے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔

 ذرائع کاکہناتھا کہ یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز پارکس میں آکر کسی قسم کی ویڈیو نہیں بنا سکیں گے، پارکس میں صرف نیشنل میڈیا کو ویڈیو بنانے کی اجازت دی جائے گی ،سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے کیلئے اجازت سکرپٹ پیشگی جمع کرانے سے مشروط ہو گی، پارکس میں تعینات سکیورٹی اہلکار ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز پر نظر رکھیں گے ۔

قبل ازیں گریٹر اقبال پارک میں تشدد اور حیوانیت کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاکر عائشہ نے بھی اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں حکومت سے قومی تہوار و عید کے دنوں میں صرف فیملیز کے پارکس میں داخلے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ14 اگست کو مینارِ پاکستان پر پیش آنے والے ناخشگوار واقعات سے بچا جاسکے۔

مزیدخبریں