(سٹی42) لاہور کےگریٹر اقبال پارک میں ہونے والے واقعہ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید برہمی کااظہار کیاجارہا ہے، اس پر سکینڈل کوئین اداکارہ کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا جس پر ملے جلے کمنٹس کیے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کےگریٹر اقبال پارک میں ہونے والے واقعہ کے بعد سکینڈل کوئین اداکارہ میرا نے ایک ویڈیو پیغام دیا، اپنے اس پیغام میں میرا کا کہناتھا کہ لڑکیوں کی عزت کیا کری، احترام، تہذیب، اخلاق، لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ وہ ایک دن خود آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں۔
میرا کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیاجارہا ہے، اداکارہ کے اس بیان پر کوئی غصے کررہا ہے تو کوئی اس کو سراہا رہا ہے جبکہ کمنٹس سیشن میں ملے جلے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ایک صارف نے میرا کو بھارت کی راکھی ساؤنت قرار دیا، ایک نے لکھا کہ اس سے اور امید بھی کیا کی جاسکتی ہے جبکہ ایک صارف نے میرا کےاس پیغام کی ویڈیو دیکھ کر لکھا' سستے نشے کے نقصان'
View this post on Instagram
واضح رہے کہ لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے کا واقعہ 14 اگست کے روز پیش آیا تھا۔
یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے ہوئی دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔